حیدرآباد 21۔دسمبر (پریس نوٹ) فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کی جاریہ مہم پیر 23 دسمبر کو اختتام پہنچے گی ۔ ایسے تمام رائے دہندے جن کی عمر یکم جنوری 2014ء کو 18 سال ہوجائے گی ‘ اپنے نام درج کرواسکتے ہیں ۔ ایسے شہری جن کے نام ووٹرلسٹ میں شامل نہیں وہ بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ فہرست میں
ناموں کی تنقیح کے لئے اتوار 22 دسمبر کو مقامی پولنگ بوتھس پر ووٹرلسٹ کو رکھا جائے گا ۔ ناموں کے اندراج کے لئے متعلقہ پولنگ مراکز‘ حکومت مقامی ادارہ جات ‘ بلدیات کے دفاتر ‘ خصوصی کیمپس ومی سیوا مراکز پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ ناموں کے اندراج ‘ درستگی کے لئے ویب سائٹ ceoandhra.nic.in پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔